ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہو گئی ہے۔ ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کر رہے ہیں، جبکہ اسکواڈ مکمل طور پر ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہے۔
ٹورنامنٹ کی تفصیلات
ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک ہانگ کانگ کے ٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس میں کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں تین تین ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان گروپ سی کا حصہ ہے اور اس کے میچز جمعہ 7 نومبر کو ہوں گے۔
پاکستانی اسکواڈ
پاکستانی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:
عباس آفریدی (کپتان)
عبدالصمد
خواجہ محمد نافع
معاذ صداقت
محمد شہزاد
سعد مسعود
شاہد عزیز
رضا کچلو ٹیم کے منیجر ہیں۔





