کرکٹکھیل

فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی

فیصل آباد (اسپورٹس ڈیسک) — 17 سال کے طویل انتظار کے بعد فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگئی۔ تاریخی لمحے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہلے ون ڈے میچ میں مدِمقابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے تین کھلاڑی اپنا ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ اسٹار بلےباز ڈیوالڈ بریوس کندھے کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے، جہاں ایک پرجوش ماحول دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں کرکٹ کے دیوانے جشن منا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں آخری انٹرنیشنل میچ 2008 میں کھیلا گیا تھا، جس کے بعد اب 17 سال بعد دوبارہ یہاں عالمی کرکٹ کی رونقیں لوٹ آئی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button