امریکا: وزیرِ توانائی کا اعلان — جوہری دھماکوں والے تجربات فی الحال نہیں ہوں گے
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک):
امریکی وزیرِ توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اس وقت جوہری دھماکوں پر مشتمل تجربات کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ جو تجربات زیرِ غور ہیں وہ دھماکوں پر مبنی نہیں بلکہ نان کریٹیکل ایکسپلوژنز یعنی غیر-جوہری دھماکوں والے سسٹم ٹیسٹ ہوں گے۔
کرس رائٹ نے وضاحت کی کہ ایسے تجربات میں وہ تمام اجزاء شامل ہوتے ہیں جو جوہری ہتھیار کو فعال کرنے کے نظام کا حصہ ہیں، مگر ان میں جوہری مواد کا دھماکہ شامل نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد صرف یہ جانچنا ہے کہ آیا ہتھیار کے باقی تمام نظام صحیح طریقے سے کام کر رہے ہیں اور کسی حقیقی جوہری دھماکے کی صورت میں فعال ہو سکتے ہیں یا نہیں۔
وزیرِ توانائی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ٹیسٹنگ کا دائرہ کار جوہری دھماکے تک نہیں جاتا اور یہ تجربات نظامی صلاحیتوں کی جانچ کے لیے محدود ہیں۔






