کرکٹکھیل

بابر اعظم: "صرف میچ نہیں، ہر جگہ پریشر ہوتا ہے”

لاہور (اسپورٹس رپورٹر)
سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ صرف میچ نہیں بلکہ ہر جگہ پریشر ہوتا ہے۔ ان کا یہ بیان پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار پرفارمنس کے بعد آیا، جس میں بابر اعظم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، جبکہ فہیم اشرف کو پلیئر آف دی سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح میچ میں بہتر سے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، اور پریشر کا سامنا ہمیشہ ہر جگہ ہوتا ہے، صرف میچ تک محدود نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ پارٹنرشپ کو زیادہ دیر تک جاری رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن کبھی کبھار یہ ممکن نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ شائقین کا پیار ان کے حوصلے کو مزید بڑھاتا ہے، اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار اچھی پرفارمنس دیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی سوچ کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، اور جب اسکور کی ضرورت ہوتی ہے، تو اس حساب سے کھیلنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں آنے والے بلے بازوں کے لیے آسانی پیدا کرنا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ ٹیم کا مجموعی اسکور بہتر ہو سکے۔

واضح رہے کہ بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار 47 گیندوں پر 68 رنز بنائے اور ویرات کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ پچاس رنز کی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button