کرکٹکھیل

بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور — 1 نومبر 2025: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 111 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے 14ویں اوور کی پہلی گیند پر باآسانی حاصل کر لیا۔
نوجوان اوپنر صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 38 گیندوں پر 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 71 رنز بنائے۔
بولنگ میں فہیم اشرف نے 4 وکٹیں اور سلمان مرزا نے 14 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سلمان مرزا کو ان کی زبردست بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی (پلئیر آف دی میچ) قرار دیا گیا۔
بابر اعظم کا نیا عالمی ریکارڈ
بابر اعظم نے 18 گیندوں پر 11 رنز بنا کر بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا اور اب وہ ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
بابر اعظم کے مجموعی 4,234 رنز ہوگئے ہیں، جو انہوں نے 130 میچوں کی 123 اننگز میں 39.57 کی اوسط اور 128.77 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔
انہوں نے ٹی20 کیریئر میں 3 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں اسکور کر رکھی ہیں۔
اس سے قبل روہت شرما 159 میچوں میں 4,231 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تھے۔ ان کا اوسط 32.05 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 139.97 رہا۔
ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

بابر اعظم (پاکستان) — 4,234 رنز، 130 میچ، اوسط 39.57

روہت شرما (بھارت) — 4,231 رنز، 159 میچ، اوسط 32.05

ویرات کوہلی (بھارت) — 4,188 رنز، 117 اننگز، اوسط 48.69

جوز بٹلر (انگلینڈ) — 3,869 رنز، 132 اننگز، اوسط 35.49

پال اسٹرلنگ (آئرلینڈ) — 3,710 رنز، 150 اننگز، اوسط 26.69

محمد رضوان (پاکستان) — 3,414 رنز، 93 اننگز، اوسط 47.41

کرکٹ ماہرین کے مطابق بابر اعظم کا یہ سنگِ میل نہ صرف ان کے تسلسل اور فٹنس کا مظہر ہے بلکہ انہیں ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شامل کرتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button