کرکٹکھیل

ایچ بی ایل اور پی ایس ایل کے درمیان ٹائٹل اسپانسرشپ معاہدے کی تجدید

کراچی: حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتھ بطور ٹائٹل اسپانسر اپنے معاہدے کی تجدید کرلی ہے۔ اس موقع پر نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور ایچ بی ایل کے چیف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن آفیسر علی حبیب نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

معاہدے پر دستخط کے بعد علی حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پی ایس ایل کی ویلیو میں 505 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ تجدید دس سالہ معاہدے کے دوران سوچ سمجھ کر کی گئی ہے۔ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے جس نے نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ کو پاکستان واپس لانے میں کردار ادا کیا بلکہ نئے ٹیلنٹ کے لیے بھی دروازے کھولے ہیں۔”

دوسری جانب سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کی نئی ویلیو ایشن رپورٹ اسی ہفتے جاری کردی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "کسی ایک کے نہ ہونے سے لیگ نہیں رکے گی، ہم اپنے ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ مل کر مزید آگے بڑھیں گے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ پشاور میں بھی میچز کرانے کا ارادہ ہے جبکہ ممکنہ طور پر نئی آنے والی دو ٹیموں کے شہروں میں بھی مقابلے کروائے جائیں گے۔

دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ قرار دینے سے متعلق سوال پر سلمان نصیر نے کہا کہ "بی بی سی اسپورٹس نے حال ہی میں پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بہترین لیگ قرار دیا ہے، جو ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔”

شائقین کرکٹ کے لیے سہولیات سے متعلق بات کرتے ہوئے علی حبیب نے کہا کہ پی سی بی کی سربراہی میں مشترکہ حکمتِ عملی بنائی جا رہی ہے تاکہ مداح آسانی سے اسٹیڈیم تک پہنچ سکیں۔

آخر میں سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل 11 ممکنہ طور پر اپریل-مئی میں منعقد ہوگی، اور آئی پی ایل کے ساتھ کسی رائیولری کا تاثر درست نہیں کیونکہ "آئی پی ایل کی ویلیو نیچے آرہی ہے جبکہ پی ایس ایل کی ویلیو میں اضافہ ہورہا ہے۔”

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button