کرکٹکھیل

بھارتی جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام مردہ حالت میں پائی گئیں، ابتدائی تحقیقات میں خودکشی کا شبہ

نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک) —
بھارت کی معروف جوجسٹو ایتھلیٹ روہنی کلام اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روہنی کلام کی چھوٹی بہن روشنی نے انہیں کمرے میں لٹکا ہوا پایا اور فوراً گھر کے دیگر افراد کو اطلاع دی۔ روہنی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹرز نے پہنچنے پر انہیں مردہ قرار دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا، تاہم مختلف پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہنی کی بہن کا کہنا ہے کہ وہ ایک پرائیویٹ اسکول میں مارشل آرٹس کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، مگر حالیہ دنوں میں وہ کام کے دباؤ اور انتظامیہ کی جانب سے مبینہ ہراسانی کا شکار تھیں۔ بہن کے مطابق اسکول کی فیکلٹی، خاص طور پر پرنسپل کے رویّے نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ 35 سالہ روہنی کلام نے ایشین گیمز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی اور وہ ملک میں خواتین مارشل آرٹس ایتھلیٹس کے لیے ایک نمایاں نام سمجھی جاتی تھیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button