دنیا

متحدہ عرب امارات میں 3 نومبر کو یوم پرچم منانے کی تیاری

ویب ڈیسک — متحدہ عرب امارات میں ہر سال 3 نومبر کو یوم پرچم منایا جاتا ہے، جو حب الوطنی اور قومی اتحاد کا دن ہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیرِاعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ملک کی تمام وزارتوں، اداروں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 3 نومبر بروز پیر صبح 11 بجے ایک ساتھ یو اے ای کا قومی پرچم بلند کریں۔

شیخ محمد بن راشد نے کہا:
"3 نومبر کو ہم یو اے ای کا یوم پرچم دن مناتے ہیں، یہ وہ دن ہے جب ہم اپنے وطن سے وفاداری کے عہد کو تازہ کرتے ہیں، اپنی سرزمین سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور اپنے جھنڈے، جو ہماری خودمختاری اور اتحاد کی علامت ہے، کو فخر سے بلند کرتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا:
"ہم تمام اماراتیوں، مکینوں اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پیر، 3 نومبر کو صبح 11 بجے یو اے ای کا پرچم بلند کریں، تاکہ ہم سب ایک قوم کے طور پر اتحاد، محبت اور وفاداری کی علامت بن سکیں۔”

اس سال یوم پرچم کی 13 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ اگرچہ یہ دن سرکاری تعطیل نہیں ہے، مگر ہر سال اماراتی شہری اور غیر ملکی باشندے دفاتر، اسکولوں، پارکوں اور عوامی مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں یوم پرچم کی ابتدا 2013 میں ہوئی تھی، جب شیخ محمد بن راشد نے اسے اُس وقت کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی صدارت سنبھالنے کی سالگرہ کے موقع پر منانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button