کرکٹکھیل

روہت شرما نے 100 کیچز مکمل کرلیے، ساتویں بھارتی کھلاڑی بن گئے

سڈنی: بھارتی کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں 100 کیچز مکمل کر لیے۔

روہت شرما یہ سنگ میل عبور کرنے والے بھارت کے ساتویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو روہت نے فیلڈ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو اہم کیچز تھامے — پہلا کیچ انہوں نے سلپ میں مچل اوون کا لیا جبکہ دوسرا کیچ پرسدھ کرشنا کی گیند پر ناتھن ایلس کا تھاما۔

اس سے قبل بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز ویرات کوہلی (164)، محمد اظہرالدین (160)، سچن ٹنڈولکر (140)، راہول ڈریوڈ (124)، سریش رائنا (102) اور سورَو گنگولی (100) نے لیے ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں ہرشیت رانا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو 39 رنز کے عوض آؤٹ کیا۔ ان کے پہلے آٹھ ون ڈے میچز میں وکٹوں کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے جو روی چندرن ایشون کے ریکارڈ کے برابر ہے۔

ایک موقع پر آسٹریلیا کی ٹیم تین وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنا چکی تھی، تاہم بھارتی باؤلرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے سات کھلاڑیوں کو صرف 53 رنز کے اضافے پر پویلین واپس بھیج دیا۔
یوں بھارت کو 237 رنز کا آسان ہدف ملا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button