کرکٹکھیل

شاہین شاہ آفریدی پاکستان ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر، جنوبی افریقا کے خلاف قیادت کریں گے

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ون ڈے ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ وہ آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی تین میچوں پر مشتمل سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، شاہین شاہ آفریدی کی بطور کپتان تقرری کا فیصلہ اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان شریک تھے۔

فیصل آباد میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز

شاہین آفریدی کو جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے قیادت سونپی گئی ہے، جو کہ 4 سے 8 نومبر کے درمیان اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کی مکمل قیادت کریں گے۔ وہ اس سے قبل ٹی20 فارمیٹ میں بھی کپتانی کا تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔

تجربہ، فارم اور قیادت کی صلاحیتوں کا اعتراف

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، شاہین کی فارم، فٹنس اور میدان میں جارحانہ رویہ انہیں ایک قابلِ اعتماد لیڈر کے طور پر ابھارتا ہے۔ ان کی قیادت میں پاکستان کی باولنگ اٹیک کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button