کرکٹکھیل

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 100 رنز سے شکست دے دی

گوہاٹی: آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے گیارہویں میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز اسکور کیے۔ ٹیم کی جانب سے بروک ہیلی ڈے نے شاندار 69 رنز بنائے جبکہ کپتان صوفی ڈایوائن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ بنگلادیش کی بولنگ میں رابعہ خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی اور 39.5 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بنگلادیش کی جانب سے فہیمہ خاتون 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ رابعہ خان نے بھی 25 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی بولنگ میں جیس کیر اور لیا تاہوہو نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ نیوزی لینڈ کی ایونٹ میں مسلسل دو شکستوں کے بعد پہلی فتح ہے، جو ٹیم کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button