کرکٹکھیل

آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کرکٹ ٹیم سے باہر

ماؤنٹ ماؤنگانوئی (اسپورٹس ڈیسک) — آسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں آل راؤنڈر گلین میکسویل بازو کی انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ منگل کے روز پریکٹس سیشن کے دوران پیش آیا جب میکسویل نیٹ میں بولنگ کر رہے تھے، اس دوران جارح مزاج نوجوان بیٹر مچل اووَن کی ایک زوردار شاٹ ان کے بازو پر لگی، جس سے فریکچر ہو گیا۔

حادثے کی تفصیل

آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ، جو اووَن کے ساتھ والے نیٹ میں موجود تھے، نے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا:

“میں نے ایک کونے سے دیکھا کہ (اووَن) نے زوردار شاٹ ماری، گیند سیدھی میکسی کی کلائی پر لگی، اور آواز بالکل اچھی نہیں آئی۔ اوون کو نیٹس میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا۔”

میکسویل کی جگہ جوش فلیپ اسکواڈ میں شامل

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق گلین میکسویل کی جگہ اب وکٹ کیپر بیٹر جوش فلیپ کو ٹی20 اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ آسٹریلیا کے لیے رواں ماہ دوسری انجری کا دھچکا ہے، اس سے قبل وکٹ کیپر جاش انگلس پنڈلی کی تکلیف کے باعث سیریز سے باہر ہو چکے ہیں، جن کی جگہ الیکس کیری کو شامل کیا گیا تھا۔

میکسی کا انجریز سے پرانا واسطہ

میکسویل کی انجریز کی تاریخ بھی خاصی دلچسپ اور غیر معمولی رہی ہے۔ تین سال قبل سالگرہ کی ایک تقریب میں ان کا دوست ان کے اوپر گر گیا تھا، جس کے باعث ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔ جبکہ 2023 کے ورلڈ کپ کے دوران وہ گالف کارٹ سے گر کر کنکشن (دماغی جھٹکے) کا شکار ہو چکے ہیں۔

شارٹ نے مزید کہا:

“میکسی نے ماضی میں بھی اس طرح کی انجریز کا سامنا کیا ہے۔ وہ اس بار بھی جلد صحتیاب ہو کر واپسی کریں گے۔”

میچ شیڈول

نیوزی لینڈ کے خلاف تینوں ٹی20 میچز بدھ، جمعہ اور ہفتہ کو ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button