کرکٹکھیل

ایشیا کپ فائنل سے پہلے پاک بھارت کشیدگی، ٹرافی فوٹو شوٹ منسوخ

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) – پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی کے باعث روایتی ٹرافی فوٹو شوٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ایونٹ کے منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو ہونے والا روایتی فوٹو سیشن جس میں دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ تصویر بنواتے ہیں، اب منعقد نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بارے میں اتوار کو فائنل سے قبل حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارتی ٹیم کا عدم تعاون؟

ذرائع کے مطابق، بھارتی ٹیم نے اس سے قبل بھی ایشیا کپ کے دو میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ اب اسی پس منظر میں فائنل سے قبل ٹرافی فوٹو شوٹ کا نہ ہونا بھی اسی کشیدہ ماحول کا تسلسل سمجھا جا رہا ہے۔

پاکستانی کپتان آج پریس کانفرنس کریں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7 بجے (پاکستانی وقت) پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ فائنل کے حوالے سے میڈیا کو بریف کریں گے۔

فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس شیڈول

پاکستانی ٹیم رات 7 سے 10 بجے تک دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں بھرپور پریکٹس کرے گی۔ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور فائنل کے لیے مکمل تیاری کی جا رہی ہے۔

تجزیہ

ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی کا بڑھ جانا سپورٹس مین اسپرٹ پر سوالیہ نشان بن رہا ہے۔ کرکٹ کے شائقین جہاں پاک بھارت فائنل کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، وہیں اس طرح کے واقعات سے ایونٹ کی فضا پر منفی اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button