کرکٹکھیل

پاک بھارت ٹاکرا، چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں سے ملاقات، حوصلے بلند کردیے

دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچ گئے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کا حوصلہ بلند کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی اکیڈمی کے اوول ٹو میں جاری ٹریننگ سیشن کے دوران ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے خصوصی گفتگو بھی کی۔

پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا، اور آج کے بڑے مقابلے کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

میچ کب اور کہاں؟

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج شام 7:30 بجے دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ شائقین کرکٹ اس ہائی وولٹیج مقابلے کے شدت سے منتظر ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button