کرکٹکھیل

دبئی کی کاروباری شخصیت انیس سجن کا احسن اقدام: ایشیا کپ کے 700 ٹکٹ ملازمین میں تقسیم

دبئی (13 ستمبر 2025) – دبئی کی معروف کاروباری شخصیت اور ڈنوبے گروپ کے وائس چیئرمین انیس سجن نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 700 ٹکٹ خرید کر اپنے محنتی ملازمین میں تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق، انیس سجن نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ان کی کمپنی کے ملازمین کے لیے ایک تحفہ ہے، تاکہ وہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے ہائی پروفائل میچز کو لائیو دیکھ سکیں اور اس عالمی ایونٹ کا حصہ بن سکیں۔

ڈنوبے گروپ دبئی میں واقع ایک معروف ریئل اسٹیٹ کمپنی ہے، جو اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود اور سہولیات کے حوالے سے مختلف اقدامات کے لیے شہرت رکھتی ہے۔

انیس سجن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا:

"ہم نے 100 ٹکٹ پاکستان اور بھارت کے گروپ اسٹیج میچ کے لیے مخصوص کیے ہیں، 100 ٹکٹز سپر فور مرحلے کے لیے اور 100 ٹکٹز ایشیا کپ فائنل کے لیے رکھے ہیں۔ باقی ٹکٹز دیگر اہم میچز کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے محنتی کارکن صرف دفتر تک محدود نہ رہیں، بلکہ زندگی کے خوبصورت لمحات سے بھی لطف اندوز ہوں۔ یہ اقدام ان کے جذبہ خیرسگالی اور ملازمین سے وابستگی کی ایک بہترین مثال ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button