کھیل

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن سے 7 کروڑ روپے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے 7 کروڑ روپے کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

یہ ہدایت قومی اسمبلی کی بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت شیخ آفتاب احمد نے کی۔ اجلاس میں ہاکی فیڈریشن کے مالی معاملات، انتظامی امور اور صدر کی تعیناتی سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔

ذیلی کمیٹی نے وزارت قانون کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی تعیناتی کے حوالے سے تمام متعلقہ دستاویزات فراہم کریں، تاکہ اس عمل کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا سکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت قانون آئندہ 10 روز میں کمیٹی کو اپنی قانونی رائے سے آگاہ کرے گی تاکہ معاملے پر مزید کارروائی کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ہاکی فیڈریشن کے مالیاتی شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، اور اخراجات کی تفصیلات طلب کرنا اسی عمل کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ماضی میں بھی فنڈز کے غیر شفاف استعمال اور ناقص کارکردگی پر تنقید کا سامنا رہا ہے، اور کمیٹی کی یہ کارروائی اسی تسلسل کی ایک کڑی سمجھی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button