ڈیجیٹل نوماڈز کے لیے خوشخبری: 2025 میں بہترین ویزا دینے والے 10 ممالک کی فہرست جاری
ویب ڈیسک — اگر آپ فری لانسر ہیں یا ورک فرام ہوم کے ذریعے دنیا بھر میں گھومنے کا خواب رکھتے ہیں، تو یہ خواب اب حقیقت کا روپ اختیار کر سکتا ہے۔ ویزا گائیڈ کی نئی رپورٹ "ڈیجیٹل نوماڈ ویزا انڈیکس 2025” کے مطابق دنیا کے وہ 10 ممالک سامنے آئے ہیں جو ڈیجیٹل نوماڈز کو خصوصی ویزا، کم ٹیکس اور بہترین سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
2025 کے بہترین 10 ممالک برائے ڈیجیٹل نوماڈز:
اسپین
تیز ترین انٹرنیٹ، اعلیٰ طبی سہولیات، لچکدار ویزا شرائط
کم از کم ماہانہ آمدنی: 2,646 امریکی ڈالر
متحدہ عرب امارات (یو اے ای)
مکمل ٹیکس فری آمدنی، جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر
کم از کم آمدنی: 3,500 امریکی ڈالر
مونٹی نیگرو
کم لاگت زندگی، ٹیکس کی شرح 0 سے 15 فیصد
کم از کم آمدنی: 1,350 امریکی ڈالر
بہاماس
زیرو ٹیکس، آمدنی کی کوئی شرط نہیں، ساحلی جنت جیسا ماحول
کم از کم آمدنی: کوئی شرط نہیں
ہنگری
6 ماہ تک ٹیکس فری قیام، خوبصورت یورپی ثقافت
کم از کم آمدنی: 3,000 امریکی ڈالر
کینیڈا
وسیع سہولیات، ٹیکس 15 سے 33 فیصد، آمدنی کی کوئی شرط نہیں
کم از کم آمدنی: کوئی شرط نہیں
رومانیہ
بہترین انٹرنیٹ سروس، کم ٹیکس (10٪)، دلکش مناظر
کم از کم آمدنی: 3,950 امریکی ڈالر
پرتگال
لبرل ویزا پالیسیاں، گرم موسم، ٹیکس 20٪
کم از کم آمدنی: 3,548 امریکی ڈالر
برازیل
متحرک کلچر، ٹیکس 0 سے 27٪
کم از کم آمدنی: 1,500 امریکی ڈالر
کیوراساؤ
مکمل ٹیکس فری، آمدنی کی کوئی شرط نہیں، کیریبین جزیرے کا خوبصورت ماحول
کم از کم آمدنی: کوئی شرط نہیں
ڈیجیٹل نوماڈز کے لیے سنہری موقع
یہ ممالک ورک فرام ہوم کرنے والے افراد کو نہ صرف بہتر روزگار، سہولیات اور مالی آزادی فراہم کرتے ہیں، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین مقامات پر رہائش کا نایاب تجربہ بھی پیش کرتے ہیں۔
اگر آپ بھی ڈیجیٹل نوماڈ بننے کا سوچ رہے ہیں تو 2025 کا یہ موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں!






