کرکٹکھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج، رضوان اسپنرز پر پُرامید

ٹرینیڈاڈ: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ آج رات ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل ٹرینیڈاڈ میں بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔ گرین شرٹس کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، جنہوں نے اسپنرز ابرار احمد اور سفیان مقیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف "ٹرمپ کارڈ” قرار دیا ہے۔

پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم، عبداللہ شفیق اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے، جو ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ لائن اپ کو مزید تقویت دیں گے۔

یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور کرکٹ شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم، جو دو بار کی عالمی چیمپئن رہ چکی ہے، اس سیریز کو ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں ویسٹ انڈیز پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی، اور اب وہ اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے اس سیریز کو ایک موقع سمجھ رہی ہے۔

پاکستان حال ہی میں فلوریڈا میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو 2-1 سے شکست دے چکا ہے، جس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

پاکستانی شائقین کی نظریں اب ون ڈے سیریز پر مرکوز ہیں، جہاں وہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور رضوان کی قیادت میں ٹیم کی جیت کے خواہاں ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button