کھیل
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا دورہ 2025 ملتوی، سیریز 2027 میں ری شیڈول ہوگی
کراچی – 4 اگست 2025
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کا ستمبر میں پاکستان کا طے شدہ دورہ باہمی رضا مندی سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال سیریز کو 2027 میں مناسب ونڈو کے مطابق دوبارہ شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئرلینڈ ٹیم ستمبر اکتوبر میں پاکستان آکر تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والی تھی، لیکن پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے یہ سیریز ملتوی کرنی پڑی۔
پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینا ہے جو 29 اگست سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی، اور پھر 9 سے 28 ستمبر تک ایشیا کپ کھیلنا ہے، جس کی وجہ سے شیڈول میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
دونوں بورڈز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بہتر شیڈولنگ کے بعد 2027 میں سیریز کو دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔






