کرکٹکھیل

جو روٹ اور ہیری بروک کی دھوم، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ریکارڈز کی برسات

لندن – 4 اگست 2025 (اسپورٹس ڈیسک):

انگلینڈ-بھارت پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں جو روٹ اور ہیری بروک کی شاندار بیٹنگ نے میچ کا رخ موڑ دیا اور کئی عالمی ریکارڈز بھی بن گئے۔ جو روٹ نے انگلینڈ میں سب سے زیادہ 24 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا، جبکہ بھارت کے خلاف لگاتار تین میچز میں سنچریاں بنانے کا کارنامہ بھی انجام دیا۔

نوجوان ہیری بروک نے صرف 50 اننگز میں 10 سنچریاں مکمل کرکے گزشتہ 70 برسوں میں سب سے کم اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا اور چوتھی اننگز کی تاریخ کی ساتویں تیز ترین سنچری بنائی۔

سیریز میں مجموعی طور پر 21 سنچریاں اور 19 سنچری پارٹنرشپس بنیں جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ ہیں۔ 9 بیٹرز نے 400 سے زائد رنز بنائے، جو بھی کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں پہلی بار ہوا ہے۔

یہ سیریز تاریخی اور ریکارڈ ساز ثابت ہوئی ہے جس نے انگلینڈ کی بیٹنگ طاقت کو ایک بار پھر ثابت کیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button