کرکٹکھیل

فاسٹ بولرز کی حفاظت کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں خصوصی پلان تیار

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولرز کی انجریز سے حفاظت اور ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ایک جامع اور خصوصی پلان ترتیب دے دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد بولرز کے بولنگ ایکشن، فٹنس، خوراک اور تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنا کر ان کے کرکٹ کیریئر کو مزید پائیدار بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید فاسٹ بولرز کے بولنگ ایکشن کی اصلاح پر خاص توجہ دے رہے ہیں تاکہ مستقبل میں انجریز کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔ محمد وسیم جونیئر کے تمام میڈیکل ٹیسٹ مکمل اور کلیئر ہو چکے ہیں اور وہ بھرپور تربیت میں مصروف ہیں جبکہ فٹنس کے حوالے سے ان کی حالت بہترین ہے۔

اسی طرح عامر جمال، حنین شاہ اور نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید بھی اپنی اسکلز کو بہتر بنانے اور بولنگ ایکشن کی اصلاح کے لیے محنت کر رہے ہیں۔ اس خصوصی پلان کے تحت فاسٹ بولرز کی فٹنس اور ڈائٹ پلان پر بھی کام جاری ہے تاکہ وہ جسمانی طور پر مضبوط رہیں اور طویل عرصے تک کھیل سکیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف فاسٹ بولرز کی صحت بہتر ہوگی بلکہ قومی ٹیم کو بھی مضبوط اور قابل اعتماد بولرز میسر آئیں گے، جو بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button