کرکٹکھیل

حارث رؤف کا میامی میں شاندار استقبال، پروٹوکول پر خوشگوار حیرت کا اظہار

میامی (اسپورٹس ڈیسک) – پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے امریکا پہنچ کر میامی میں دیے گئے شاندار استقبال اور پروٹوکول پر اپنی خوشی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ "ہماری ابھی میامی میں لینڈنگ ہوئی ہے، اور یہاں بے مثال استقبال ہوا ہے۔ ہمیں شاندار پروٹوکول ملا، ایسا پرتپاک استقبال پہلے کبھی نہیں دیکھا۔”

حارث رؤف نے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ملنے والی عزت و احترام پر میزبانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ لمحہ پوری ٹیم کے لیے نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت امریکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز یکم، 3 اور 4 اگست کو جبکہ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو شیڈول ہیں۔

امریکا میں پاکستانی شائقین کرکٹ اپنی قومی ٹیم کے بھرپور استقبال اور میچز کے لیے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ کھلاڑیوں نے بھی میزبان ملک کی جانب سے دی جانے والی محبت اور تعاون کو سراہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button