کرکٹکھیل

مچل اسٹارک کا شاندار کارنامہ، 78 سال پرانا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ ڈالا

کنگسٹن: آسٹریلیا کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، اور اپنے نام ایک نیا سنگ میل رقم کر دیا۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری معرکہ کنگسٹن میں جاری تھا، جہاں تیسرے روز ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 204 رنز درکار تھے۔ تاہم اسٹارک کی برق رفتار باؤلنگ نے میزبان ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

مچل اسٹارک نے صرف 15 گیندوں میں 5 وکٹیں حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین "فائیو وکٹ ہال” کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا ہی کے لیجنڈری باؤلر ایرنی توشاک کے پاس تھا، جنہوں نے 1947 میں بھارت کے خلاف 19 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اسٹارک کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور آسٹریلیا کو فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی۔ ناقدین اور کرکٹ شائقین کی جانب سے اسٹارک کی اس کارکردگی کو موجودہ دور کی بہترین باؤلنگ اسپیلز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

یہ شاندار کارنامہ نہ صرف مچل اسٹارک کے کیریئر میں ایک یادگار لمحہ ہے بلکہ آسٹریلوی کرکٹ کے لیے بھی فخر کا باعث ہے، جس نے ایک بار پھر اپنی تیز باؤلنگ کے معیار کا لوہا منوا لیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button