کرکٹکھیل

آسٹریلیا کا ڈے نائٹ ٹیسٹ میں تاریخی فتح، ویسٹ انڈیز 27 رنز پر ڈھیر، سیریز 0-3 سے اپنے نام

کنگسٹن: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 176 رنز سے جیت کر تین میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔ اس فتح میں آسٹریلوی بولرز کی تباہ کن کارکردگی نے مرکزی کردار ادا کیا، خاص طور پر جب ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں محض 27 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

یہ اسکور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری کم ترین اننگز ہے، جو صرف ایک رن کے فرق سے نیوزی لینڈ کے 1955ء میں بنائے گئے 26 رنز کے عالمی ریکارڈ سے پیچھے رہ گئی۔

عبرتناک اننگز، شرمناک ریکارڈ
ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی، جہاں 7 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے اور 4 بیٹرز گولڈن ڈک کا شکار بنے۔ یہ لمحہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ تاریخ کے ایک سیاہ باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

اسٹار پرفارمرز
میچل اسٹارک نے اپنے 100ویں ٹیسٹ کو یادگار بناتے ہوئے صرف 9 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

اسکاٹ بولینڈ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی، جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی۔

میچ کا اسکور خلاصہ:
آسٹریلیا پہلی اننگز: 225

ویسٹ انڈیز پہلی اننگز: 143

آسٹریلیا دوسری اننگز: 121

ویسٹ انڈیز دوسری اننگز: 27

آسٹریلیا کی مکمل بالادستی
اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا نے نہ صرف سیریز وائٹ واش کی بلکہ ویسٹ انڈیز میں مکمل ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ آسٹریلوی بولرز کی کارکردگی نے واضح کر دیا کہ وہ ابھی بھی ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے مضبوط ٹیموں میں شمار ہوتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button