پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ شیڈول ون ڈے میچز کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے۔
چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں کئی بڑے کرکٹ ایونٹس ہونے والے ہیں، اس لیے قومی ٹیم کو مختصر فارمیٹ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اگست میں تین ٹی 20 اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنے کا پروگرام ہے، جس میں تبدیلی کے امکانات زیر غور ہیں۔






