کرکٹکھیل

کراچی میں خواتین کرکٹرز کے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا آغاز 24 کھلاڑیوں کی شرکت، 2 اگست تک جاری رہے گا کیمپ

کراچی – 7 جولائی 2025:
پاکستان کی 24 خواتین کرکٹرز آج کراچی میں اسکلز اور فٹنس کیمپ کے لیے رپورٹ کریں گی۔ یہ تربیتی کیمپ 2 اگست تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور اوول گراؤنڈ کراچی میں منعقد ہوگا، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی مہارتوں اور فٹنس کو مزید بہتر بنانا ہے۔

27 روزہ کیمپ کے بعد خواتین کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ کے لیے پری ٹور تربیتی کیمپ 28 جولائی سے شروع ہوگا، جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔ اس تربیتی کیمپ میں منتخب کردہ 15 کھلاڑی حصہ لیں گی، جن کا انتخاب سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

پاکستان کی وویمنز کرکٹ ٹیم 3 اگست کو آئرلینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہوگی، جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ یہ تمام میچز کلون ٹرف، آئرلینڈ میں منعقد ہوں گے۔

پاکستانی خواتین کرکٹرز کی یہ کوششیں ملکی کرکٹ میں نئی جان ڈالنے اور بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی سمت اہم قدم ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button