کرکٹکھیل

بابر اعظم دو روزہ ٹریننگ کے بعد این سی اے کیمپ سے بیرونِ ملک روانہ، پی سی بی کو مطلع کر دیا

لاہور:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں جاری اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ میں دو روزہ ٹریننگ کے بعد بیرونِ ملک روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی روانگی پہلے سے طے شدہ کمٹمنٹ کے تحت ہوئی، جس سے کیمپ انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔

بابر اعظم اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کے منتخب کھلاڑیوں میں شامل تھے، جس میں متعدد نوجوان اور تجربہ کار کرکٹرز اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ٹریننگ کر رہے ہیں۔

پہلے مرحلے میں شامل دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں ابرار احمد، محمد رضوان، نسیم شاہ، محمد حارث، محمد نواز، عامر جمال، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ کیمپ کا دوسرا مرحلہ 23 جون سے جب کہ تیسرا مرحلہ 30 جون سے شروع ہو گا۔

پی سی بی حکام کے مطابق اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی تکنیکی اور جسمانی مہارتوں کو نکھارنا ہے تاکہ وہ مستقبل کی سیریز اور ٹورنامنٹس کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔

بابر اعظم کی بیرون ملک روانگی کے باوجود کیمپ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کی ٹریننگ معمول کے مطابق جاری ہے، اور پی سی بی ذرائع کے مطابق بابر اعظم ممکنہ طور پر بعد میں کیمپ میں دوبارہ شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button