کرکٹکھیل

نیوزی لینڈ کی اسٹار کپتان صوفی ڈیوائن نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، شاندار کیریئر کا باعزت اختتام

ویلنگٹن (اسپورٹس ڈیسک) — نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر صوفی ڈیوائن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق صوفی ڈیوائن آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے بعد باقاعدہ طور پر ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گی۔

صوفی ڈیوائن ایک شاندار کیریئر کی مالک رہی ہیں۔ وہ اب تک 152 ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں اور ان کا شمار دنیا کی بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے۔ ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں برانز میڈل جیتا، جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023ء میں بھی نیوزی لینڈ نے انہی کی قیادت میں شاندار فتح حاصل کی۔

صوفی ڈیوائن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 7,421 رنز اسکور کیے، جن میں ون ڈے میں 8 سنچریاں اور ٹی ٹوئنٹی میں 1 سنچری شامل ہے۔ ان کے ہمہ جہت کھیل کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے 226 انٹرنیشنل وکٹیں بھی حاصل کیں، جو ان کے آل راؤنڈر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

صوفی نے کہا کہ:
"یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن میں خوش ہوں کہ میں اس مرحلے پر ریٹائر ہو رہی ہوں جب میں اب بھی اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کر رہی ہوں۔”

کرکٹ کے مداحوں اور ناقدین نے صوفی ڈیوائن کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کے شاندار کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی ان کے خدمات کو "ناقابلِ فراموش” قرار دیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button