انٹرٹینمنٹدنیا

جیکی چن کا حیران کن انکشاف: "میرے والد ایک خفیہ جاسوس تھے”

ہانگ کانگ: عالمی شہرت یافتہ مارشل آرٹس اسٹار اور اداکار جیکی چن نے حال ہی میں ایک غیر ملکی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن راز سے پردہ اٹھایا ہے، جس نے مداحوں کو چونکا دیا ہے۔

71 سالہ جیکی چن نے بتایا کہ انہیں 40 برس کی عمر میں اپنے والد، چارلس چن، کے ماضی سے متعلق یہ انکشاف ہوا کہ وہ دراصل ایک جاسوس تھے۔ جیکی کے مطابق یہ انکشاف ایک عام سے دن اس وقت ہوا، جب وہ اپنے والد کے ساتھ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

"میرے والد نے اچانک کہا: ‘بیٹا، میں بوڑھا ہو گیا ہوں، اور شاید ایک دن سو کر نہ جاگوں۔ اس لیے ایک راز بتا رہا ہوں… تمہارا اصل نام چن نہیں بلکہ فنگ ہے، اور میں ایک جاسوس ہوں۔'”
— جیکی چن

اداکار کا کہنا ہے کہ وہ اس انکشاف سے نہایت حیران ہوئے اور کافی عرصے تک اس حقیقت کو قبول نہیں کر پائے۔ بعد ازاں، ان کے والد کی خفیہ زندگی اور والدہ کے ماضی میں منشیات اسمگلنگ اور جوا کھیلنے جیسے پہلوؤں کو 2003 میں بننے والی دستاویزی فلم "Traces of the Dragon” میں تفصیل سے دکھایا گیا۔

جیکی چن، جنہوں نے 1995 میں فلم "Rumble in the Bronx” سے ہالی ووڈ میں شاندار انٹری دی، ایک بار پھر شہ سرخیوں میں ہیں۔ وہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "Karate Kid: Legends” میں اپنے مقبول کردار "مسٹر ہان” کے روپ میں واپس آئے ہیں۔ فلم میں نوجوان اداکار بین وانگ کو بھی متعارف کرایا گیا ہے، اور شائقین کی جانب سے فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button