کرکٹکھیل

پاک بھارت کشیدگی کے باعث سری لنکا میں ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی

پاک بھارت کشیدگی کے درمیان بھارت کی جانب سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کا اثر ایشین کرکٹ کونسل کے ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ ٹورنامنٹ پر بھی پڑا ہے۔ 3 جون سے سری لنکا میں ہونے والا یہ اہم ٹورنامنٹ خاموشی سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اگرچہ ایشین کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم ذمہ دار ذرائع کے مطابق بھارت کی عدم دلچسپی اور کشیدگی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ افسر سلمان نصیر نے گزشتہ ہفتے دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے ملاقات کی، جہاں اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایشین کرکٹ کونسل کے لیے سب سے بڑا چیلنج ستمبر میں بھارت میں منعقد ہونے والا ایشیا کپ ہے، جس کے حوالے سے فیلڈ میں کئی سوالات موجود ہیں۔

پی سی بی کے ایک افسر نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا میڈیا ڈپارٹمنٹ اس معاملے پر تفصیلی وضاحت کرے گا، لیکن اس موقع پر یہ ٹورنامنٹ منعقد نہیں ہو سکتا۔

اب تک ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اس معاملے پر کوئی میڈیا ریلیز جاری نہیں کی گئی ہے اور متعلقہ حکام بھی اس بارے میں بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button