کرکٹکھیل

پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی شاندار کامیابی، لاہور قلندرز کو بارش سے متاثرہ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک سنسنی خیز اور بارش سے متاثرہ میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں کراچی کنگز نے 168 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کا آغاز لاہور قلندرز کی جارحانہ بیٹنگ سے ہوا، جہاں نوجوان اوپنر محمد نعیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے۔ فخر زمان نے بھی 33 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور قلندرز کی پوری ٹیم 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

کراچی کنگز کے بولرز، خاص طور پر عباس آفریدی، نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور لاہور کی بیٹنگ لائن کو بریک لگایا۔ بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کراچی کو 15 اوورز میں 168 رنز کا ہدف ملا۔

جواب میں ڈیوڈ وارنر اور ٹم سیفرٹ نے کنگز کو دھواں دار آغاز فراہم کیا۔ اختتامی لمحات میں عرفان خان نیازی نے ناقابل شکست 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ انہوں نے 21 گیندوں پر 2 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے یہ شاندار اننگز کھیلی۔

کراچی کنگز نے اس فتح کے ساتھ 8 میچز میں 10 پوائنٹس حاصل کر کے ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جب کہ لاہور قلندرز 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button