Uncategorized

ٹرمپ کی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی پر یورپی یونین کا ردعمل آگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی پر یورپی یونین کے اکنامک کمشنر نے کہا ہے کہ معاشی مفادات کے دفاع کے لیے ضرورت پڑنے پر ہم تیار ہیں۔امریکی صدر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق دور میں لگائی گئی پابندیوں کا مناسب جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجارتی تنازعہ کی قیمت امریکا سمیت سب کو ادا کرنا ہوگی۔ یورپی یونین پہلے ہی میکسیکو کے ساتھ تجارتی معاہدوں کو مضبوط کرنے کے منصوبوں کا اعلان کر چکی ہے۔دوسری جانب یورپی یونین نے بھی ملائیشیا کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button