Uncategorized

حکومت کا آٹے اور گندم کی قیمتوں پر قابو پانے کا عزم

ملک بھر میں گندم اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے پیشِ نظر حکومت نے متعدد اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے، جن میں سستی گندم کی درآمد، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں، اور یوٹیلٹی اسٹورز پر سبسڈی کی بحالی شامل ہیں۔

عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، اور کسی کو منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس اضافے کے باعث لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ اگست کے آغاز میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1400 روپے میں دستیاب تھا، جو اب بڑھ کر 1700 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ چکی کا آٹا بھی مہنگا ہو کر 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 135 روپے فی کلو ہو چکا ہے۔ بلوچستان میں گندم کی 100 کلو بوری کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 9000 روپے ہو گئی ہے۔

پنجاب میں فلور ملز کے آٹے کی 100 کلو بوری 6900 روپے سے بڑھ کر 8900 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ پشاور میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 550 روپے مہنگا ہو کر 1850 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button