اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسائنس ٹیکنالوجیلمحہ با لمحہ

پاکستان میں سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے خوشخبری، تیز ترین سروس کی بحالی پر کام جاری ہے: شزا فاطمہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے سست انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس کی بحالی کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ آئندہ چند ماہ میں فائیو جی سروس لانچ کرنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بات انہوں نے براق اسپیس کیمپ کے کامیاب اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ براق اسپیس کیمپ کا آغاز 29 دسمبر 2025 کو ہوا تھا، جس میں شارٹ لسٹ کیے گئے 40 طلبہ نے کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔

شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل ہیں، اور انہیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ڈیجیٹل دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے معرکۂ حق کے دوران سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے اور ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت عوام کو ڈیٹا اور جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فری لانسنگ کے شعبے میں 91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ حکومت نوجوانوں کو مختلف جدید شعبوں میں تربیت فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button