اہم خبریںدنیالمحہ با لمحہ
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین اس ہفتے کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔
واشنگٹن سے جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ملک ترقی کریں گے اور تجارت کے ذریعے دولت کمائیں گے۔
دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔






