اہم خبریںتازہ ترینسائنس ٹیکنالوجیلمحہ با لمحہ

سال 2026 کا آغاز شاندار فلکیاتی منظر سے ہوگا، 3 جنوری کو سپر وولف مون دکھائی دے گا

فلکیاتی شائقین کے لیے سال 2026 کا آغاز ایک دلکش اور یادگار فلکیاتی منظر کے ساتھ ہونے جا رہا ہے۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق 3 جنوری 2026 کو مکمل چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمان پر جلوہ گر ہوگا، جسے روایتی طور پر وولف مون کہا جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مکمل چاند سورج غروب ہونے کے فوراً بعد واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ اس موقع پر چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا، جس کے باعث وہ عام مکمل چاند کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور زیادہ روشن نظر آئے گا، اس فلکیاتی مظہر کو سپر مون کہا جاتا ہے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق سپر مون کے دوران چاند کی غیر معمولی چمک آسمان کو ایک مسحور کن منظر میں تبدیل کر دیتی ہے، اور اس خوبصورت نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لیے کسی خاص آلات یا دوربین کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ سال 2026 میں اس کے بعد نومبر اور دسمبر میں مزید دو سپر مون بھی دیکھنے کو ملیں گے، جو نہ صرف فلکیات کے شائقین بلکہ عام افراد کے لیے بھی ایک یادگار تجربہ ثابت ہوں گے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button