صحت

لبلبے کے کینسر سے تعلق رکھنے والی جینیاتی ترتیب دریافت

لندن: ایک تازہ ترین تحقیق میں لبلبے کے کینسر سے تعلق رکھنے والی جینیاتی ترتیب دریافت کی گئی ہے، جو اس مہلک بیماری کی جلد تشخیص اور علاج میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

اس وقت لبلبے کے کینسر کی سب سے عام قسم، پینکریاٹک ڈکٹل ایڈینوکارسینوما (PDAC)، اکثر خطرناک اسٹیج تک پہنچنے سے قبل سامنے نہیں آتی کیونکہ ابتدائی مراحل میں تشخیص کے مؤثر آلات دستیاب نہیں ہیں۔

ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی محققین کی ٹیم، جنہیں پلینٹس کینسر چیریٹی نے سپورٹ کیا، کا کہنا ہے کہ ان کے نتائج ایسے آلات تیار کرنے میں مدد دے سکتے ہیں جو بیماری کے خطرات کی پیش گوئی کرنے کے قابل ہوں۔

یہ جدت ڈاکٹروں کو ان افراد کی نشان دہی کرنے کے قابل بنائے گی جنہیں جلدی اسکریننگ اور ممکنہ طور پر زندگی بچانے والے علاج سے فائدہ ہو سکتا ہے۔

لبلبے کے کینسر کے معلوم عوامل میں سیگریٹ نوشی، ذیابیطس، مٹاپا اور موروثی جینیاتی رجحان شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button