ویب ڈیسک: پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی سال 2026 کے لیے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق، میٹرک کے امتحانات 3 مارچ 2026 سے شروع ہوں گے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتحانات کا آغاز 5 مئی 2026 سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سیشن کے لیے داخلہ پالیسی میں تبدیلیاں، اپ ڈیٹ شدہ اسکول کیلنڈر اور نصاب میں ترمیمات کی بھی منظوری دے دی ہے۔ نیا تعلیمی سال 1 اپریل 2026 سے شروع ہوگا، جبکہ سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم 5 اپریل 2026 سے کی جائے گی۔
اس کے علاوہ، محکمہ تعلیم نے یہ بھی بتایا کہ آٹھویں کلاس کے طلبہ اس بار 3 فروری 2026 کو اپنے امتحانات دیں گے۔






