دنیا

امریکا کا طویل ترین سرکاری شٹ ڈاؤن اختتام پذیر، حکومتی سرگرمیاں بحال

واشنگٹن: امریکی تاریخ کا سب سے طویل سرکاری شٹ ڈاؤن بالآخر ختم ہوگیا۔ سینیٹ کے بعد ایوانِ نمائندگان نے بھی حکومتی اخراجات سے متعلق عارضی فنڈنگ بل منظور کرلیا، جس کے بعد حکومتی اداروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا، جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے مخالفت کی۔ بل اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
یکم اکتوبر سے جاری شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں سے محروم رہے اور متعدد وفاقی اداروں کی سرگرمیاں مفلوج ہو گئی تھیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اس بل کے تحت حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ مالی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔
بل کا مقصد غذائی امدادی اسکیموں کی بحالی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی، اور ائیر ٹریفک کنٹرول نظام کی مکمل بحالی کو یقینی بنانا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت امریکی قانون سازوں کی جانب سے طویل مالی بحران کے خاتمے کی ایک اہم کوشش ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button