اہم خبریںسائنس ٹیکنالوجیلمحہ با لمحہ
سال 2025 کا روشن ترین سپر مون کل رات آسمان پر نمودار ہوگا
اسلام آباد: ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ سال 2025 کا دوسرا اور روشن ترین سپر مون، جسے “سپر بیور مون” کہا جاتا ہے، 5 نومبر کی رات کو دنیا کے بیشتر حصوں سمیت پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
رپورٹس کے مطابق اس دن چاند زمین کے سب سے قریب ترین فاصلے تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل پر ہوگا، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2,800 میل زیادہ قریب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر مون عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، جس کی وجہ سے آسمان کا یہ فلکی مظہر شائقینِ فلکیات کے لیے ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔
فلکیاتی کیلنڈر کے مطابق سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر کو دیکھا جا سکے گا۔






