دنیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر بھارت کے دورے پر، ویزا معاہدے کی تردید

نئی دہلی / لندن – برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر ایک 100 رکنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بھارت کے دورے پر پہنچ گئے ہیں۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے (FTA) سے فائدہ اٹھانا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، برطانوی حکومت نے بھارت کے لیے امیگریشن پالیسی میں کسی بھی قسم کی نرمی کی واضح طور پر تردید کر دی ہے۔ دورے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اسٹارمر نے کہا:

"بھارت کے ساتھ ویزا معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، یہ اس دورے یا منصوبے کا حصہ ہی نہیں ہے۔”

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ دورہ صرف تجارتی مفادات کے حصول کے لیے ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے طے شدہ آزاد تجارتی معاہدے پر عملدرآمد کو آگے بڑھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ:

"تجارتی معاہدے میں ویزا کا کوئی کردار نہیں ہے۔”

برطانوی وزیراعظم کے اس بیان سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ تعلقات میں تجارتی تعاون پر توجہ دی جا رہی ہے، لیکن امیگریشن یا ویزا میں نرمی کے امکانات فی الحال خارج از امکان ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، کیئر اسٹارمر کے اس دورے سے برطانیہ-بھارت تعلقات میں معاشی شراکت داری کو نئی جہت مل سکتی ہے، تاہم ویزا سے متعلق واضح مؤقف کے باعث بھارتی عوام اور طلبا کے کچھ حلقوں میں مایوسی بھی دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button