دنیا

برطانیہ میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد میں خطرناک اضافہ

لندن: برطانیہ میں رواں سال غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے اب تک 29 ہزار سے زائد افراد چھوٹی کشتیوں کے ذریعے برطانیہ پہنچ چکے ہیں، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

2024 میں اسی عرصے کے دوران یہ تعداد 21 ہزار کے لگ بھگ تھی، تاہم اس سال صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہو چکی ہے، جس پر حکومت اور عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

برطانوی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ:

"انسانی اسمگلر ہماری سرحدی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں، اور ان کے خلاف سخت اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ نے فرانس کے ساتھ ایک ون آن ون معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا عمل جلد شروع کر دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس عمل کا مقصد نہ صرف غیر قانونی آمد کو روکنا ہے بلکہ انسانی اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورکس کو بھی ختم کرنا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button