دنیا

صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان: پوسٹل بیلٹ سسٹم ختم کرنے کا عندیہ

واشنگٹن (نیوز ڈیسک): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات سے قبل اہم سیاسی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ملک میں پوسٹل بیلٹ کے نظام کو ختم کرنے کے لیے صدارتی حکم نامہ (ایگزیکٹو آرڈر) جاری کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں پوسٹل بیلٹ سسٹم کو انتخابی دھاندلی کا بڑا ذریعہ قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ اسی نظام کی وجہ سے 2020 کے صدارتی انتخابات میں انہیں شکست ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ڈیموکریٹس اقتدار میں آنے کے لیے پوسٹل بیلٹ کا سہارا لیتے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سمیت دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک نے اس نظام کو ترک کر دیا ہے اور امریکہ کو بھی انتخابی شفافیت کے لیے یہ قدم اٹھانا ہوگا۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ملک کے بہترین قانونی ماہرین اس ایگزیکٹو آرڈر کی تیاری میں مصروف ہیں اور وہ جلد اسے نافذ کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات 3 نومبر 2025 کو منعقد ہوں گے، اور اس اعلان نے انتخابی ماحول میں نئی سیاسی بحث اور ہلچل پیدا کر دی ہے۔

سیاسی تجزیہ:

ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی یہ حکمت عملی ریپبلکن ووٹرز کو متحرک کرنے کے لیے ہے، تاہم ڈیموکریٹس اس اقدام کو عدالتی چیلنج کر سکتے ہیں، جس سے آئندہ سیاسی منظرنامہ مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button