دنیاکھیل

ریسلنگ کی دنیا سوگوار: لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

فلوریڈا (بین الاقوامی میڈیا رپورٹ):
ریسلنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے اور بااثر ناموں میں شامل، لیجنڈ ریسلر ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔ معروف امریکی ریسلر جمعرات کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی سروسز کو دل کا دورہ پڑنے کی اطلاع پر فوری طور پر کلیئر واٹر (فلوریڈا) میں واقع اُن کے گھر بھیجا گیا، جہاں میڈیکل ٹیم کو پہنچنے پر ہلک ہاگن بے ہوش حالت میں ملے۔ اُنہیں فوری طور پر سی پی آر دے کر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اسپتال میں اُن کی شناخت "ہلک ہاگن” کے طور پر ہوئی۔

ہلک ہاگن، جن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، نے ریسلنگ میں اپنے کیریئر کے دوران نہ صرف متعدد چیمپئن شپ بیلٹس جیتے بلکہ ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) کو ایک عالمی برانڈ بنانے میں بھی اہم ترین کردار ادا کیا۔ 1980 اور 1990 کی دہائی میں وہ ایک سپر اسٹار کی حیثیت رکھتے تھے اور لاکھوں شائقین کے دلوں کی دھڑکن تھے۔

وہ نہ صرف ریسلنگ رنگ میں بلکہ فلموں، ٹی وی شوز اور پاپ کلچر میں بھی ایک جانا پہچانا چہرہ تھے۔ ان کے مقبول جملے، منفرد انداز، اور ناقابلِ فراموش میچز آج بھی ریسلنگ کے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔

مداحوں اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے سوشل میڈیا پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بلاشبہ ہلک ہاگن کا انتقال ریسلنگ اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button