اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

آج سے طوفانی بارشیں ، الرٹ جاری کر دیا گیا، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) – محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جب کہ متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار اور زیریں سندھ میں جزوی طور پر مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب اور پوٹھوہار ریجن

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بھی بارش کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں کا الرٹ

خیبر پختونخوا میں آج سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، باجوڑ اور دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے۔

دیگر متاثرہ علاقے

مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، خیبر، اورکزئی، ہنگو، کرم میں بھی بارش کے امکانات ہیں۔

سندھ کے اضلاع حیدرآباد، دادو، بدین، مٹھی، میرپور خاص، کراچی، سجاول اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پنجاب میں بھی بارشوں کی وارننگ

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 5 سے 7 اکتوبر کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، ان بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

احتیاطی تدابیر کی اپیل

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔ پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والوں کو خاص طور پر احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button