اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

پشاور: پھندو میں گاڑی پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے پھندو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ جمیل چوک کے قریب پیش آیا جہاں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد ایک شادی کی تقریب سے واپس جا رہے تھے کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ تھانہ پھندو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں 5 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حتمی مؤقف سامنے آئے گا۔

علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین شدید غم میں مبتلا ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button