اہم خبریںتازہ تریندنیا

متحدہ عرب امارات سے پاکستان کیلئے کم قیمت پر براہ راست پروازوں کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان کی نجی ایئر لائن ائیر سیال نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے شاندار خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے۔ ائیر سیال ابوظہبی سے اسلام آباد اور لاہور کے لیے ہفتہ وار متعدد پروازیں شروع کر رہی ہے، جس سے سفری سہولت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

ترجمان کے مطابق ابوظہبی سے لاہور کے لیے ہفتہ وار 3 جبکہ اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ سفر کے لیے ابتدائی کرایہ ایک ہزار درہم مقرر کیا گیا ہے، جو یو اے ای میں موجود پاکستانیوں کے لیے ایک کم لاگت سفری آپشن ثابت ہوگا۔

ابوظہبی ایئرپورٹس کے مطابق یہ نئی پروازیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط ہوتے معاشی اور سماجی روابط کی علامت ہیں۔ ائیر سیال کی پہلی پرواز زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ چکی ہے۔

ابوظہبی ایئرپورٹس کی منیجنگ ڈائریکٹر و سی ای او ایلینا سورلینی نے کہا کہ ائیر سیال کا نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان سفر اور تجارت کو مزید فروغ دے گا اور یہ اقدام ہمارے اسٹریٹجک ویژن کے مطابق ہے۔

ائیر سیال کے چیئرمین فضل جیلانی نے نئی پروازوں کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام خطے میں کنیکٹویٹی بڑھانے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل ہے۔ ان کے مطابق یہ روٹ پاکستانی کمیونٹی کے لیے آسان اور بہتر سفر کا راستہ فراہم کرے گا اور پاکستان و یو اے ای کے تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button