اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرے کی تشکیل پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملیریا ایک خطرناک لیکن قابل علاج مرض ہے، اس کے خاتمے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ملیریا سے نمٹنے کے لیے جدید حکمت عملی پر موثر عمل درآمد جاری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ملیریا سے بچاؤ کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ہر ضلع میں اینٹی ملیریا سپرے، مفت ٹیسٹنگ اور علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملیریا کے ہاٹ سپاٹ اور بہت زیادہ متاثرہ علاقوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ عوام ملیریا کے خاتمے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، صاف پانی کو ڈھانپ کر رکھیں اور مچھر دانی کا استعمال کریں، انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب کا ہر بچہ، ہر ماں، ہر خاندان ہماری ترجیح ہے اور ان کا تحفظ ہمارا مشن ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button