اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ
بھارت کے جواب میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت بھی شریک ہے
جس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے، اجلاس میں بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے، کمیٹی بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات، بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کے اقدامات پر ردعمل کا بھی جائزہ لے گی۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان۔
علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرتے ہوئے پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کرتے ہوئے بھارت میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔






