اہم خبریںپاکستانتازہ ترینلمحہ با لمحہ

ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، یکم ذیقعد منگل 29 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد: پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یکم ذیقعد بروز منگل 29 اپریل کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی متعدد شرعی شہادتیں موصول ہوئیں، جنہیں تسلیم کرتے ہوئے کمیٹی نے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button